منگلورو 20 / اگست (ایس او نیوز) محکمہ ریلوے کی طرف سے جاری بلیٹین کے مطابق سکلیشپور اور بلّو پیٹھ کے درمیان گزشتہ دنوں ہوئی لینڈ سلائڈنگ کے بعد جو ملبہ ریلوے لائن پر گرا تھا اسے ہٹانے کا کام پورا ہو گیا ہے اور اس روٹ پر اس سے قبل منسوخ کی گئی تمام ٹرینوں کی خدمات بحال کی گئی ہیں ۔
بتایا گیا ہے کہ اس روٹ پر تمام ٹرینیں اپنے شیڈول اور متعلقہ حادثے کے مقام کے لئے طے شدہ رفتار کے ساتھ چلیں گی ۔
خیال رہے کہ سکلیشپور اور بلو پیٹھ کے مقام پر زمین کھسکنے کے بعد 16 اگست سے اس لائن پر چلنے والی ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا تھا ۔ اس مقام پر بار بار پہاڑی سے کیچڑ پھسل کر ٹریکس پر گرنے کی وجہ سے ملبہ ہٹانے کا کام متاثر ہو رہا تھا ۔ اب اس جگہ سے پورا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے اور ٹرینوں کی خدمات بحال کر دی گئی ہیں ۔